14 مارچ، 2016، 11:34 PM

بھارت ماتا کی جے کا نعرہ لگانے کی شدید مخالفت

 بھارت ماتا کی جے کا نعرہ لگانے کی شدید مخالفت

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اسدالدین اویسی نے بھارتی شدت پسند تنظیم ’’آر ایس ایس‘‘ کی جانب سے اسکولوں میں بھارت ماتا کی جے کا نعرہ لگانے کی شدید مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کوئی میرے گلے پر بھی چھری رکھ کر یہ نعرہ لگوائے توبھی نہیں لگاؤں گا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اسدالدین اویسی نے بھارتی شدت پسند تنظیم ’’آر ایس ایس‘‘ کی جانب سے اسکولوں میں بھارت ماتا کی جے کا نعرہ لگانے کی شدید مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کوئی میرے گلے پر بھی چھری رکھ کر یہ نعرہ لگوائے توبھی نہیں لگاؤں گا۔بھارتی پارلیمنٹ میں مسلم رکن پارلیمنٹ اور آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اسد الدین اویسی نے مہاراشڑا میں ایک جلسہ عام میں آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھگوت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی مسلمانوں کو بھارت ماتا کی جے کا نعرہ لگانے پر مجبور نہیں کیا جاسکتا اور وہ برملا اس بات کا اعلان کرتے ہیں کہ وہ یہ نعرہ نہیں لگائیں گے اس کے لیے آر ایس ایس کو جو کرنا ہے کرلے۔ اویسی کا کہنا تھا کہ اگر کوئی میرے گلے پر چھری رکھ کر بھی کہے کہ یہ نعرہ لگاؤ تو وہ یہ نعرہ نہیں لگائیں گے ۔

واضح رہے کہ رواں ماہ کی 3 تاریخ کو شدت پسند دہشت گرد بھارتی تنطیم آر ایس ایس کے سربراہ  نے بیان دیا تھا کہ اب وقت آگیا ہے کہ نئی نسل کو بھارت کی جے ماتا کا نعرہ سکھایا جائے۔

News ID 1862533

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha